ڈھڈیال او ملحقہ دیہات میں شکاریوں نے شکار کے دوران زمینداروں کی فصلوں کو نقصان پہنچایا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) تحصیل چکوال میں حکومت کی طرف سے شکار کے لیے اجازت کے بعد ڈھڈیال اور اس کے ملحقہ دیہات میں اتوار کو شکاریوں نے شکار کے دوران زمینداروں کی فصلوں کو نقصان پہچایا جس سے زمینداروں میں سخت برہمی پائی جارہی ہے ۔ اہلیان علاقہ نے اس صورتحال پر انتہائی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ اپنی فصلوں کے نقصان پر ان موسمی شکاریوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے علاقہ کے سہولت کاروں کو بھی یہ واضع پیغام دیا کہ وہ اس سہولت کاری کو فصلوں کے نقصان پر ترجیح نہ دیں اور معصوم پرندوں کے شکار میں ایجنٹ کا رول ادا نہ کریں ورنہ فصلوں کے نقصان کا ذمہ دار بھی آپ کو ہی ٹھہرایا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.