سالانہ بلیک بیلٹ ڈان گریڈنگ ٹیسٹ ، اللّٰہ مالک سپورٹس کمپلیکس چکوال میں منعقد ہوا

 


شیھان خالد قریشی پاکستان برانچ چیف سوکیوکشن کراٹے کی زیرِ نگرانی سالانہ بلیک بیلٹ ڈان گریڈنگ ٹیسٹ ، اللّٰہ مالک سپورٹس کمپلیکس چکوال میں منعقد ہواجس میں الخالد مارشل آرٹس اینڈ وومن ایمپاورمنٹ اکیڈمی چکوال ، تارڑ کک باکسنگ پنجاب اور گلیم فٹ کراٹے اینڈ ایم ایم اے اکیڈمی کے علاوہ سوکیوکشن کراٹے کلب تلہ گنگ نے بھی شرکت کی ۔

ٹیسٹ جیوری کے ممبران میں چوہدری عابد تارڑ ، دین محمد ، اقصیٰ خالد اور آ ئمہ شامل تھے ۔

اس ٹیسٹ میں چوھدری عامر حسین نے کامیابی سے بلیک بیلٹ سیکنڈ ڈان حاصل کیا ،جبک آیان ، شایان اور حجاب عابد تارڑ نے بلیک بیلٹ فرسٹ ڈان حاصل کیا ۔ تقدیس عابد تارڑ نے براؤن بیلٹ حاصل کیا ۔

 

تقریب کے مہمان خصوصی سرجن ڈاکٹر عبدالصمد ، بنارس خان بہادر ٹاؤن شہنشاہ چوک چکوال شہر، اور عمر اقبال نے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.