گھریلو زندگی کو خوشگوار بنانے کیلئے ہمیں سیرت رسول کریم اپنانا ہوگی،پیر سید عبدالرزاق بخاری
شادی میں نکاح سنت رسول ہے اور اسے آسان بنانے کیلئے ہمیں معاشرتی طور پر راٸج رسومات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے،جس کیلئے سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات کو ہم خیال ہونا پڑے گا،پیر آف کوٹگلہ شریف
حافظ محمد نعمان کی شادی کےموقع پر استاذ الحفاظ قاری محمد فیروز کے ایصال ثواب کیلٸے محفل کاانعقاد،استاذ العلماءعلامہ عبدالرزاق صدیقی اور قاری عزیز الرحمان حامد کی خصوصی شرکت
چوآسیدن شاہ (برہان غنی راجہ) قرآن مجید فرقان حمید اور احادیث مبارکہ میں ازدواجی حقوق فراٸض کی نہ صرف کھلی وضاحت موجود ہے بلکہ سیرت رسول کریم ہمارے لیے عملی نمونہ ہے یہ بات پیرآف کوٹ گلہ شریف پیرسیدعبدالرزاق شاہ بخاری نے یہاں مسجد غوثیہ ڈنڈوت میں استاذالحفاظ قاری محمد فیروز رحمةاللہ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل سے اپنے خطاب میں کہی جو کہ انکے شاگرد حافظ محمد نعمان نے اپنی شادی کے موقع پر منعقد کروائی۔ تقریب میں شیخ الحدیث علامہ عبدالرزاق صدیقی اور قاری عزیز الرحمن حامد نے خصوصی شرکت کی،سید عبدالرزاق بخاری کا کہنا تھا کہ معاشرتی رسومات نے نکاح جیسی عظیم سنت رسول کو مشکلات کاشکار بنا رکھا ہے جس سے مساٸل جنم لے رہے ہیں ان کے خاتمہ کیلئے مذہبی کیساتھ ساتھ سیاسی وسماجی شخصیات کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے استاذالحفاظ قاری محمد فیروز کو شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوٸے ان کے لگائے ہوئے پودے کو ان کیلئے صدقہ جاریہ قرار دیا محفل میں سینکڑوں مشتاقان قاری محمدفیروز شریک ہوئے۔
کوئی تبصرے نہیں