”وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کا بین المذہب ہم آہنگی کے بین الاقوامی مرکزکٹاس راج کا دورہ“
چوہدری سالک حسین کا ہندٶ مذہب کے مقدس تالاب ”امرت کنڈ“کےحقیقی چشمہ کے خشک ہونے کا نوٹس
سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں واضع احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی اورمقرر کردہ قیمت کی ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے عدم وصولی کاپردہ مقامی میڈیا نے چاک کردیا
امرت کنڈچشمہ کےپانی سے بھرنے والا تالاب اب اردگرد بورنگ کے پانی سے بھر کر لولی پاپ دیا جانے لگا،معاملہ کو عدالتی احکامات کی روشنی میں انتظامی طور پر دیکھیں گے کہ عدالت عظمی کے احکامات کی تعمیل کی گٸی ہے یا نہیں۔وفاقی وزیر
وفاقی وزیر نے ہندٶیاتریوں کیلٸے تعمیر کردہ 36کمرہ جاتی کمپلیکس کا افتتاح کردیا،200ہندٶ یاتری مستفید ہوں گے،چٸیرمین متروکہ وقف املاک ڈاکٹرعطاالرحمن،وفاقی سیکرٹری مذہبی امورذوالفقارحیدر،ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر،ڈپٹی کمشنر چکوال قراةالعین ملک اور ڈی پی او چکوال احمد محی الدین بھی موجود تھے
اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ ہمہ وقت تقریب کےانتظامات کا جاٸزہ لیتےرہے،ممبر متروکہ وقف املاک بریگیڈٸیراخترنوازجنجوعہ، چیٸرمین پاکستان ہندو مندر منیجمنٹ کمیٹی کرشن چند،رہنماء مسلم لیگ ق محمد خان تترال،احسن رضا اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ ہندٶ،سکھ اور عیساٸی کمیونٹی کی بھی بھرپور شرکت
چوآسیدن شاہ(نماٸندہ خصوصی)”بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکز کٹاس راج میں بین المذاہب ہم آہنگی کے وفاقی وزیر کی آمد“ہر سال مختلف مواقع پر اپنی مذہبی رسومات کی اداٸیگی کیلٸے آنے والے سینکڑوں ہندٶ یاتریوں کی رہاٸش کیلٸے 36کمروں پر مشتمل رہاٸشی کمپلیکس کا افتتاح کیا،اس موقع پر چیٸرمین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عطاالرحمن،سیکرٹری مذہبی امورذوالفقار حیدر،ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر،ڈپٹی کمشنر چکوال قراةالعین ملک،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال احمدمحی الدین،ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ بریگیڈٸیر اخترنوازجنجوعہ،رہنماء مسلم لیگ ق محمد خان تترال سمیت وفاقی اورصوباٸی سطح کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں وفاقی وزیر بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک کی نسبت پاکستان کی موجودہ حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کیلٸے نہ صرف عملی اقدامات کٸے بلکہ آنے والے مہمانوں کیلٸے رہاٸشی کمپلیکس تعمیر کرکے مہمان نوازی کی عمدہ مثال قاٸم کی وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حجاج کرام کیلٸے حج پیکج میں مزید ریلیف کیلٸے پرعزم ہیں اور یہ خطہ میں کم خرچ کا حامل ہوگاچوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ہندٶ سکھ اور دیگرمذاہب کے یاتریوں کیلٸے آسان ویزہ پالیسی لارہی ہے افتتاحی تقریب سے چٸیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عطاالرحمان نے خطاب میں کہا کہ کٹاس راج میں ہزاروں سال دفن نہیں بلکہ باقاعدہ موجود ہے اور بین المذاہب تاریخ کا یہ ایک عجوبہ ہے پنجاب حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلٸے جن مقامات کو منتخب کیا ان میں کٹاس راج سرفہرست ہے تقریب سے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر،چیٸرمین پاکستان ہندٶمندر منیجمنٹ کمیٹی پرشن شرما اور دیگر نےبھی خطاب کیا بعد ازاں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوٸے وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ مقدس تالاب امرت کنڈ کے چشمہ کا پانی کم ہونے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے ازخود نوٹس کیس میں احکامات پرعدم عمل درآمدتشویش ناک امر ہے اورہم عدالتی فیصلہ کا مفصل جاٸزہ لیکر اسے نافذ کروانے کیلٸے انتظامی اختیارات استعمال کریں گے یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نہ صرف زیرزمین پانی کے استعمال پر پابندی عاٸد کی تھی بلکہ اس کی قیمت بھی مقرر کی تھی جو سیمنٹ مافیا مبینہ طور پر ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہڑپ کررہا ہے دوسری جانب سیمنٹ فیکٹریاں زیر زمین پانی کا استعمال تاحال دھڑلے سے کررہی ہیں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کٹاس راج مندرات کا تفصیلی دورہ بھی کیااور پانچ ہزار سالہ قدیمی ثقافت ومذہب کو قریب سے دیکھا۔
کوئی تبصرے نہیں