سیمنٹ مافیا کے خلاف 22سال سے برسرپیکارمجاہدراجہ وسیم احمدنےعالمی جنگلی حیات کا ماحولیاتی ایوارڈ”میزان“ اپنے نام کرلیا
ایہہ پتر ہٹاں تے نیٸں وکدے،توں لبدی پھریں بازار کڑے
”غازیوں شہیدوں اورصوفیاء کی سرزمین چکوال کا سر ایک مرتبہ پھر فخر سے بلند“
سیمنٹ مافیا کے خلاف 22سال سے برسرپیکارمجاہدراجہ وسیم احمدنےعالمی جنگلی حیات کا ماحولیاتی ایوارڈ”میزان“ اپنے نام کرلیا
اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں”میزان ایوارڈ“علاقہ کہون چکوال میں سیمنٹ مافیا کی ماحولیات اور جنگلی حیات پر برے اثرات کے خلاف جدوجہد پر انٹرنیشنل ریسرچ سوساٸٹی آف انٹرنیشنل لاء کےصدراحمربلال صوفی نے راجہ وسیم احمد کو پیش کیا
ایوارڈ کیلٸے منعقدہ تقریب میں معروف صحافی سرپرست اعلی آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ چوہدری منیر اورعلاقہ محال کی معروف شخصیت ملک ضمیر حسین سنبل بھی راجہ وسیم احمد کے ہمراہ تھے
ایوارڈ ان دوستوں اورمخلصین کے نام جنہوں نے اس طویل قانونی جدوجہد میں ہر لمحہ حوصلہ افزاٸی،قانونی و اخلاقی معاونت کی،سیمنٹ مافیا کےسرمایہ دارانہ ظلم کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔راجہ وسیم احمدکی ڈھڈیال نیوز سے خصوصی گفتگو
چوآسیدن شاہ(ڈھڈیال نیوز خصوصی رپورٹ)علاقہ کہون اور چکوال بھرمیں سیمنٹ انڈسٹری کے قیام سے علاقہ سالٹ رینج کی قدرتی خوبصورتی اور جنگلی حیات کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کے مدنظر رکھتے ہوٸے تن تنہاء سیمنٹ مافیا کی مخالفت کرکے شہیدوں غازیوں اور صوفیاء کی سرزمین کے سپوت راجہ وسیم احمد نے اپنا نام تاریخ کے سنہری حروف میں امر کرلیا،جبکہ ان کے اسی عملی جہاد کااعتراف کرتے ہوٸےعالمی جنگلی حیات کے ادارہ WWFپاکستان نے انہیں ماحولیاتی تحفظ کے سالانہ ایوارڈ”میزان“سے نواز دیا،گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقارتقریب میں راجہ وسیم احمد کو ایوارڈ اور اعزازی سند صدر انٹرنیشنل ریسرچ سوساٸٹی آف انٹرنیشنل لاء احمر بلال صوفی کے ہاتھوں دٸیے گٸے اس موقع پرراجہ وسیم کے دیرینہ دوست سنٸیر صحافی و سرپرست اعلی آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ منیر چوہدری،علاقہ محال کی معروف شخصیت ملک ضمیر حسین بھی موجود تھے جبکہ معروف صحافی برہان غنی راجہ نےذاتی مصروفیت کے باعث تقریب میں شرکت سے معذرت کی،اس موقع پر راجہ وسیم احمد کاکہنا تھا کہ سیمنٹ مافیا کے خلاف 22سالہ جدوجہد میں بہت نشیب وفراز دیکھے لیکن پاکستان کی عدلیہ اور دیگر اداروں نے ان کی بھرپور حوصلہ افزاٸی کی میری یہ جنگ کسی شخصیت سے نہیں بلکہ اس سوچ سے ہے جو قدرتی حسن کو تباہ کرنے،علاقہ سالٹ رینج میں جنگلی حیات کے خاتمہ اور زیر زمین پانی جیسی اہم نعمت سے محرومی کا سبب بن رہی ہے،راجہ وسیم احمد کا کہنا تھا کہ میں یہ ایوارڈ ان دوستوں،محبین اور قانون دانوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں میراحوصلہ بڑھایا اور کسی بھی سطح پرمیری مددکی انہوں نے علاقاٸی حسن کے تحفظ اور انسانی زندگیوں میں مشکلات کا سبب بننے والوں کیخلاف اپنی کوشش عدالتی اور انتظامی سطح پر جاری رکھنے کے عزم کااعادہ بھی کیا۔
کوئی تبصرے نہیں