13 سال بعد دیار غیر سے وطن واپس پلٹنے والے لنگوٹیے یار پرنس ممتاز کے اعزاز میں ذوالفقار علی غوری کا ضیافت کا اہتمام، ہم جماعتیوں کا اکٹھ، صحافیوں و دیگر دوستوں کی شرکت
چکوال (نامہ نگار) بکھاری کلاں سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے ہر دلعزیز شخصیت ذوالفقار علی غوری نے 13 سال بعد دیار غیر (اٹلی) سے وطن پلٹ اپنے لنگوٹیے یار پرنس ممتاز کے اعزاز میں ایک پروقار عصرانہ دیا، دوستوں کی اس محفل میں ذوالفقار علی غوری نے ہم جماعتیوں کا اکٹھ کرکے خوب محفل جمائی، محفل میں میزبان کے دیرینہ دوست سنہ 86ء کے میٹرک فیلوز قیصر محمود مغل، سیٹھ محمد فاروق، قاسم اعوان کے علاوہ سمیت تھری اسٹارز میڈیا گروپ کے ممبران نبیل انور ڈھکو، قاضی وسیم جہانگیر اور سمندر خان نے خصوصی شرکت کی۔ ملک نذر عباس اعوان، اظہر عباس آرائیں، احمد فراز، ہارون مجتبٰی، محمد عمیر، اسامہ فاروق، طلحہ فاروق، زبیر مغل اور صائم مغل نے محفل کی رونق کو چار چاند لگادئیے۔ میزبانی کے اہتمام میزبان کے خلوص کی جھلک دیکھا رہے تھے، اس موقع پر محفل میں موجود دوستوں نے ذوالفقار علی غوری کی حال ہی میں لکھی گئی تحاریر کو بھی خوب سراہا اور انہیں مستقل بنیادوں پر یہ بیڑا اٹھانے کا مشورہ دیا گیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محفل کے اختتام پر دوستوں نے ذوالفقار علی غوری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں