چوہدری محمد رزاق بردا کی قیادت میں تمام بردا برادری نے چوہدری خورشید بیگ کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا

 


ڈھڈیال (مسرت جعفری) چوہدری محمد رزاق بردا کی قیادت میں تمام بردا برادری نے چوہدری خورشید بیگ کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا، تمام گلے شکوے دور۔ اس سلسلے میں چوہدری محمد رزاق بردا چوہدری محمد عظیم بردا نے ڈھوک بردا میں اپنی اقامت گاہ پر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ کے اعزاز میں خصوصی دعوت کا اہتمام کیا جس میں چوہدری خورشید بیگ ہمراہ چوہدری ساجد حسین گوندل، چوہدری محمد سجاد، صوبیدار میجر جٹ گوندل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد رزاق بردا کی تمام برادری نے چوہدری خورشید بیگ کے ساتھ چلنے کا عہد و پیمان کیا۔ اس موقع پر بردا برادری کے چوہدری محمد رزاق چوہدری محمد جہانگیر،چوہدری ندیم، چوہدری وسیم، چوہدری عرفان، چوہدری محمد عظیم، چوہدری محمد علیم، چوہدری محمد اسحاق، چوہدری فیضان، چوہدری واصف حسین و دیگر بھی موجود تھے ۔چوہدری خورشید بیگ نے تمام بردا برادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.