بی ایس انگلش سمسٹر تھری کے طلباء کا تفریحی دورہ
گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال کے بی ایس انگلش سمسٹر تھری کے طلباء و طالبات نے گزشتہ سمسٹر کی امتحانی کارکردگی کے تشکر کے لئیے پیراڈائز ویلی ہاوسنگ اسکیم میں ایک تفریحی دورے کااہتمام کیا۔
یہ پکنک ڈےمختلف مقابلوں سے بھرپور تھا جن میں طلباء نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔ تفریحی دورے کے دوران طلبا اور طالبات کے کرکٹ، بیڈمنٹن، اور رسہ کشی کے علیحدہ علیحدہ مقابلے ہوئے۔
رسی کشی کے بوائز مقابلے میں، ایگلز کلب نےسیگلز کلب پر شاندار فتح حاصل کی۔ دوسری جانب لڑکیوں کے مقابلے میں، ندا کلب نے سخت جدوجہد کے بعد چُلبلز کلب کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
کھیلوں کے بعد طلباء اور اساتذہ کیلئیے دن کے کھانے کا اہتمام بھی موجود تھا ۔ اس موقع پر شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر شاہد آزاد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے سٹوڈنٹس کے لئیے بہترین نصابی ماحول اور ہم نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کوئی تبصرے نہیں