گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس (پنوال)، چکوال نے ڈویژنل رسہ کشی چیمپئن شپ جیت لی
گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس (پنوال)، چکوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی میں منعقد ہونے والی ڈویژنل رسہ کشی چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اس سے قبل کالج کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ جیت کر ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ سیمی فائنل میں کامیابی کے بعدفائنل میں چکوال کالج کا مقابلہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی سے ہوا، جس میں چکوال کالج نے شاندار فتح حاصل کی۔
کالج کی اس بڑی کامیابی پر پرنسپل پروفیسر سخاوت حسین آزادنے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور انچارج پروفیسر محمد رمضان کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کالج کی ٹیم آئندہ بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں