تحریک لبیک پاکستان یوسی چوآسیدن شاہ باڈی کی تشکیل نو کے سلسلہ میں اہم اجلاس

 


چوآ سیدن شاہ (بیوروچیف) تحریک لبیک پاکستان یوسی چوآسیدن شاہ باڈی کی تشکیل نو کے سلسلہ میں اہم اجلاس زیرصدارت ناظم ضلع چکوال اخترحسین عطاری ،امیر ضلع چکوال قاضی مختار منعقد ہوا جس میں ضلعی عہدیداران امیرPP21عبدالشکور ،ناظم اعلیٰPP21اسد محمود عطاری،ناظم خدمت خلق PP21عقیل احمد نے شرکت کی اس موقعہ پر تحریک لبیک یوسی چوآسیدن شاہ کے لئے سرپرست اعلیٰ سید طلحہ فاروق، امیرسٹی محمد بلال مدنی،نائب امیر آصف محمود،ناظم اعلیٰ محمد مطلوب عطاری، نائب ناظم اعلیٰ محمد بشیر ،خدمت خلق عبدالشکور، مالیات محمد معین،تحریکی ڈیزائنر محمدارسلان منیر سیالوی،لیگل ایڈوائزر شاہ زیب امجد عطاری،ناظم سیکورٹی چوہدری محمد عدنان،ناظم دفتر محمد ایوب سلطانی، ناظم رابطہ تنظیم محمد قدیر،سیکرٹری نشرواشاعت علی رضا کو منتخب کیاگیا اس موقعہ پر امیر ضلع چکوال قاضی مختار نے بیان میں کہا کہ طاغوتی طاقتیں سن لیں جب تک ہم زندہ ہیں حضورﷺ کی عزت و آبرو ،ختم نبوت اور دین کے پہرے دار ہیں اور ملک پاکستان میں اسلامی نظام لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کیونکہ آخرت میں کامیابی اسی میں ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.