تھانہ سٹی چکوال کی حدود میں ہونے والی مسلح ڈکیتی میں کار ڈرائیور کی درخواست ضمانت منظور

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے تھانہ سٹی چکوال کی حدود میں ہونے والی مسلح ڈکیتی میں کار ڈرائیور کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔6 ستمبر 2024 کو زاہد سہیل اپنے چچا محمد رفیق (اعوان انجینئرنگ ڈھڈیال ) کے ہمراہ سامان کی خریداری کے لیے لاہور جار ہے تھے کہ الائیڈ پارک بائی پاس چکوال کے قریب تین مسلح افراد نے ان کی کار کا روک لیا اور دونوں چچا بھتیجے سے تقریباً ایک کروڑ 66 لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے زاہد اعوان کے ڈرائیور اللّٰہ دتہ ساکن جھالے کو بھی اس کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کر لیا تھا۔ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے آج اللّٰہ دتہ ڈرائیور سکنہ جھالے کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے اس کی ضمانت منظور کر لی۔اللہ دتہ کی جانب سے کیس کی پیروی معروف قانون دان چوہدری فردوس احمد ایڈووکیٹ نے کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.