گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈورے کی ٹیچر کا طالبات پر سخت تشدد ، والدین کا شدید احتجاج
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈورے کی ٹیچر کا طالبات پر سخت تشدد ، والدین کا شدید احتجاج، مذکورہ ٹیچر نے سکول کے تعلیمی ماحول کو درہم برہم کر دیا۔اطلاعات کے مطابق حصہ مڈل کی ایک ٹیچر نے پوری کلاس پر تشدد کیا۔ طالبات نے گھر پہنچ کر اپنے والدین کو تشدد کے بارے بتایا۔جس پر کچھ طالبات کے والدین سکول آئے تو مزکورہ ٹیچر نے ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ممانعت اور پابندی کے باوجود یہ ٹیچر سکول میں موبائل فون استعمال کرتی ہیں اور محکمہ تعلیم کے کسی قانون کو خاطر میں نہیں لا رہیں۔ اس صورتحال اور ناقابل قبول رویہ کی وجہ سے سکول کا تعلیمی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ اہل دیہہ اور طالبات کے والدین نے ڈپٹی کمشنر چکوال اور محکمہ تعلیم کے ضلعی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبات پر تشدد کا فوری نوٹس لے کر مزکورہ ٹیچر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئی تبصرے نہیں