گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال میں "پکنک شکنک" کے نام سے تفریحی دورہ





گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال کے فرسٹ ائیر آرٹس کے طلبہ نے کلاس انچارج پروفیسر شاہد آزاد کی سربراہی میں "پکنک شکنک" کے عنوان سے ایک شاندار غیر نصابی سرگرمی کا انعقاد پیراڈائیز ویلی ہاؤسنگ سکیم میں کیا۔

طلبہ نے دن بھر کرکٹ، والی بال اور رسہ کشی کے دلچسپ مقابلوں میں حصہ لیا، جس سے نہ صرف ان کے جسمانی چُستی و مہارت میں اضافہ ہوا بلکہ ٹیم ورک اور مسابقتی جذبے کو بھی فروغ ملا۔ کرکٹ مقابلے میں رائیزنگ سٹار نے کامرس سلطان کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے دی ۔ ایان علی آصف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ رسہ کشی میں سنگل پسلی کلب نے ڈبل پسلی کلب کو شکست دے کر چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مقابلوں کے بعد کھانے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا تھا جہاں طلبہ نے خوشگوار ماحول میں مل بیٹھ کر کھانوں باتوں اور شرارتوں سے لطف اٹھایا۔


تفریحی دورے کے دوران طلبہ نے گانے، مزاحیہ خاکے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ان دلچسپ سرگرمیوں نے طلبہ کے اعتماد، تخلیقی صلاحیتوں اور آپسی ہم آہنگی کو مزید جِلا بخشی۔


اس موقع پر کلاس انچارج پروفیسر شاہد آزاد نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے آرٹس سیکشن کو نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنی محنت، لگن اور مثبت رویے سے نہ صرف والدین اور ادارے کا نام روشن کرنا چاہیے بلکہ اپنے مستقبل کو بھی بہتر اور تابناک بنانے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.