تھنیل فتوحی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شیر خان کے پوتوں کی دعوت ولیمہ چکوال کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
دعا جھنگ سے تشریف لائے ہوئے عالم دین سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر مولانا مسرور نواز جھنگوی نے کروائی
چکوال (نمائندہ خصوصی) تھنیل فتوحی معروف سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیت حاجی چوہدری شیر خان کے پوتوں چوھدری آفتاب حسین ،چوہدری سجاد حسین ،چوھدری نوید حسین کے بیٹوں چوہدری انوارالحسن ، چوھدری علی رضا کی دعوت ولیمہ اقبال مارکی چکوال شہر میں منعقد ہوئی۔دعوت ولیمہ میں ایم این اے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال، ایم پی اے چوھدری سلطان حیدر علی خان کے بھائی چوھدری شہریار، جھنگ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر مسرور نواز جھنگوی، سدا بہار ناظم یونین بھیں چوھدری غضنفر علی، معروف مذھبی و سماجی شخصیت ندیم یعقوب فاروقی سمیت بڑی تعداد میں مذھبی ، سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
دعوت ولیمہ میں پیر مسرور نواز جھنگوی نے دعا کروائی اور دعوت ولیمہ کے کے شرکاء کو پرتکلف کھانے پیش کیئے گئے۔
کوئی تبصرے نہیں