ملکی سیاسی یکجہتی، معاشی خوشحالی اور بہترین سفارتکاری کے اہداف حاصل کر کے ہی پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی آزادی کیلئے موثر کردار ادا کر سکتا ہے، لیفٹینیٹ جنرل (ر)عبدالقیوم

 


ملکی سیاسی یکجہتی، معاشی خوشحالی اور بہترین سفارتکاری کے اہداف حاصل کر کے ہی پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کی آزادی کیلئے موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق سینیٹر لیفٹینیٹ جنرل (ر)عبدالقیوم ہلال امتیاز ملٹری نے کشمیر جرنلسٹ فورم کے زیرانتظام اسلام آباد پریس کلب میں منعقدہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے موضوع پر ایک سیمینار میں کیا جس میں کشمیر کے سابقہ نائب صدر سردار یعقوب، مشیل ملک، مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید اور حریت قائدین کے علاوہ کشمیری صحافیوں کی تنظیم کے صدر عرفان سدوزئی اور افضل بٹ کی قیادت میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے بہت سے صحافیوں نے شرکت کی ۔ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ ملک کے اندر کشمیر پر مناظروں کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پائمالی کو بینالاقوامی میڈا میں روز دار طریقے سے اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے جنرل عبدالقیوم کے مزید کہا کہ ہندوستان صرف ہماری مشرقی سرحد پر ہی متحرک نہیں بلکہ مغربی سرحد سے کے پی اور بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھی نہائت بے شرمی کے ساتھ ملوث ہے اس سلسلے میں افغانستان کے ساتھ ہمیں سفارتی رابطے ضرور بحال رکھنے چاہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.