مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طورپر حل کیاجائے،آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد

 


مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری طورپر حل کیاجائے اورضمن میں امت مسلمہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی طورپر ہندوستان پر دباﺅ بڑھائے اور پاکستان حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرے۔ یہ قرارداد اتوار کے روز جماعت اسلامی ضلع چکوال کے امیر عرفان یونس ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہونےو الی آل پارٹیز کانفرنس میں منظور کی گئی۔ قرارداد سابق ضلعی امیر اشرف آصف نے پیش کی۔ جبکہ تمام سیاسی جماعتوں اور ہر مکتب فکر کے چیدہ چیدہ نمائندہ لوگ اس کانفرنس میں موجود تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک افتخار احمد نے سرانجام دیئے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ مظہر ہستال موجود تھے، جبکہ جمیعت علمائے اسلام س کے صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی، جے یو آئی ف کے ملک عبدالسلام نقشبندی، مرکزی مسلم لیگ کے عبداللہ نثار،منہاج القرآن کے ظہیر احمد، تحریک بیداری کے سید ظہیر الحسین، انٹر نیشنل ختم نبوت کے حافظ عثمان معاویہ، حافظ عبدالرﺅف، مولانا محمد رفیق، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین حافظ عبدالغفور منہاس، صدر محمد شفیق ملک، عبدالرشید مرزا،دھن چکوال کے عقیل علی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس چکوال یونٹ کے سیکرٹری جنرل راجہ افتخار احمد بھی کانفرنس میں موجود تھے جبکہ مقررین نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے حکومت کو اسلامی فلسفہ الجہاد پر لائحہ عمل اختیار کرنے کی تجویز پیش کی۔ عرفان یونس ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا کہ پانچ فروری کو یوم کشمیر ریلی بھرپور طریقے سے چکوال شہر میں نکالی جائے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.