چوآسیدن شاہ!انجینئر اعظم سہیل انسپکٹرآف مائنز تعینات
چارج سنبھال کر کام شروع کردیا،مائننگ ایریاز کا وزٹ حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات
چوآسیدن شاہ(تحصیل رپورٹر)محکمہ انسکپٹوریٹ آف مائنز نے انجینئر اعظم سہیل کو راولپنڈی ریجن کیلئے انسپکٹر آف مائنز تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،جبکہ انہوں نے اپنے پیش رو چوہدری محمد اشرف سے چارج لیکر کام کا آغاز کردیا ہے گزشتہ روز انہوں نے متعدد کول مائننگ ایریاز کا دورہ کیا اور وہاں جاری کان کنی کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ لیز اونرز کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے اور مزدوروں کے تحفظ کیلئے فوری وسائل مہیا کرنے کے احکامات جاری کئے
کوئی تبصرے نہیں