چوآسیدن شاہ!تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اینتھزیا ڈاکٹرکی تعیناتی سے مریضوں کے آپریشن شروع

 


عرصہ دراز سے خالی آسامی پر ڈپٹی کمشنر چکوال کے نوٹس پرچیف ایگزیکٹو آفیسرصحت نے فوری تعیناتی یقینی بنائی 


اینتھزیا ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث تحصیل بھر کے مریضوں کے آپریشن کیلئے گائنی،آرتھوپیڈک جنرل سرجن کو مشکلات کا سامنا تھا۔عوام کا خراج تحسین


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کئی ماہ سے خالی اینتھزیا ڈاکٹر کی خالی آسامی پر ہوتے ہی نصف ماہ 13سے زائد کامیاب آپریشن ہوئے جس سے علاقہ بھر کے مریضوں نے سکھ کا سانس لیا،تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃالعین ملک کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو صحت چکوال نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خالی آسامی پر فوری تعیناتی کو یقینی بنایا جس سے کئی ماہ علاج کی غرض سے رلنے والے مریضوں کے علاوہ ہسپتال میں تعینات گائنی،آرتھوپیڈک اور جنرل سرجنز کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تحصیل بھر کی عوام نے اینتھزیا ڈاکٹر کی تعیناتی پر ڈپٹی کمشنر چکوال اور چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کا شکریہ ادا کیا ہے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.