چوآسیدن شاہ!حکومت پنجاب کا خوشحالی سروے مثبت اقدام،یونین کونسل ڈنڈوت سر فہرست رہے گی،راجہ مجاہد افسر خان
معروف سماجی شخصیت کاآبائی یونین کونسل ڈنڈوت کےدفتر کا دورہ، سوشیواکنامک سروے میں عملہ کے کام کی تعریف کی
حکومتی احکامات اور منصوبہ جات پر عملدرآمد کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں تعطیل کے باوجود خوشحالی سروے جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ مکینوں کی مدد ہوسکے،راجہ عدنان نذیر
چوآسیدن شاہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چکوال کے اقدامات کی روشنی میں سیکرٹری یونین کونسل ڈنڈوت راجہ عدنان نذیرکی سربراہی میں اتوارکے دن بھی وزیر اعلی پنجاب کے خوشحالی سروے پر کام جاری،معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسران کا دورہ اور عملہ کے کام کی تعریف کی انہوں نے کہاکہ ماڈل یونین کونسل ڈنڈوت جسے نہ صرف حکومتی منصوبہ جات اوراحکامات پرعملدرآمدکےباعث تحصیل چوآسیدن شاہ کی باقی یونین کونسلز کی نسبت منفرد اور نمایاں مقام حاصل ہے بلکہ اس کیساتھ ضلعی سطح پر تعینات افسران بھی یہاں تعینات عملہ کی کارکردگی سے ہمیشہ مطمئن دکھائی دیتے رہےہیں،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے خوشحالی سروے پروگرام پر چھٹی کے دن بھی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور لوگ جوق در جوق رجسٹریشن کیلئے دفتر کا رخ کر رہے ہیں،اس موقع پر سیکرٹری یونین کونسل ڈنڈوت راجہ عدنان نذیرکا کہناتھا کہ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ حکومت جو سہولیات عوام کو فراہم کرنا چاہتی ہے اس سے زیادہ سے زیادہ مقامی عوام کو مستفید کروا سکیں حالیہ خوشحالی پنجاب سروے بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس پر حکومت پنجاب کے اعلان کے فوری بعد مرحلہ وار کام کا آغاز کیا جو کافی حد تک مکمل بھی کر لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کیلئے چھٹی کے روز بھی دفتر میں کام جاری رکھا جائیگا جہاں مقامی عوام رجسٹریشن کیلئے دفتر آسکتے ہیں
کوئی تبصرے نہیں