پیکا ایکٹ نامنظور! یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈچوآسیدن شاہ کے زیر اہتمام حقیقی صحافیوں کی احتجاجی ریلی

 


ریلی میں چوآسدن شاہ پریس کلب،تحصیل پریس کلب سمیت تحصیل بھر کے صحافیوں کی بھرپور شرکت،پیکا ایکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ 


احتجاجی ریلی سے حاجی ظفر ساغر،راجہ برہان غنی،سید طلحہ فاروق،ملک شہزاد الٰہی سمیت دیگر صحافیوں کا خطاب،احتجاجی تحریک میں صحافتی تنظیمات کے شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ


چوآسیدن شاہ(اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ کے نفاذ کیخلاف تحصیل بھر کے صحافی یک زبان،یونائیٹڈ پریس کلب رجسٹرڈ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کا انعقاد،ریلی دفتر یونائیٹڈ پریس کلب سے شروع ہوکر ڈلوال چوک میں اختتام پذیر ہوئی جس سے اپنے خطاب میں مقررین حاجی ظفر ساغر،راجہ برہان غنی،سید طلحہ فاروق اور ملک شہزاد الٰہی نے حکومت سے پیکا ایکٹ فوری منسوخ کرنے اور صحافتی قیادت کیساتھ مشاورت سے جعلی اور من گھڑت خبروں کیخلاف لائحہ بنانے کا مطالبہ کیا انہوں نے اس قانون کو کالا قانون اور آزادی اظہار کا گلہ گھونٹنے کے مترادف قرار دیا،ریلی میں ملک عبد القیوم سیٹھی،افتخار حسین افی،سید عابد شاہ،خاور شہزاد اعوان،طارق محمود،ملک مزمل اصغر،ملک احسن رفیق نے شرکت کی اور اس جدوجہد میں شانہ بشانہ چلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا احتجاجی ریلی میں چوآسیدن شاہ پریس کلب اور تحصیل پریس کلب کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.