مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس

 


چوہدری سلطان حیدر علی خان نے بھرپور انداز میں چکوال کے دیرینہ مسائل جدید ہسپتال ، دیگر مسائل کو احسن طریقے سے اجاگر کیا


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے بھرپور انداز میں چکوال کی نمائندگی کرتے ہوئے چکوال کے دیرینہ مسائل جدید ہسپتال ، دیگر مسائل کو احسن طریقے سے اجاگر کیا اور اپنی قیادت کو باور کرایا کہ وہ چکوال کی عوام کے لیے ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں تاکہ چکوال کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔ اعلیٰ قیادت نے چکوال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دوران اجلاس چوہدری سلطان حیدر علی خان نے مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی معاملات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو حکومتی معاملات میں شمولیت ، یوتھ کو اصلاحی و فلاحی کاموں کی طرف راغب کرنا، سول بیوروکریسی کو عوامی نمائندوں اور مسلم لیگی عہدیداران سے مکمل رابطہ رکھنے کی ہدایات جاری کی جائیں اس سے مسلم لیگ (ن) کی گراس روٹ پر کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.