صدر ویمن ونگ پاکستان مرکزی مسلم لیگ محترمہ عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل کی چکوال آمد، سیاسی اور سماجی امور پر تفصیلی گفتگو
چکوال: صدر ویمن ونگ پاکستان مرکزی مسلم لیگ محترمہ عظمیٰ گل دختر جنرل حمید گل سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی چکوال آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جنرل سیکریٹری چکوال عبداللہ نثار اعوان اور صدر تعلقات عامہ چکوال محمد شعیب منہاس آف ٹنیالہ نے محترمہ عظمیٰ گل کا پبلک سیکریٹریٹ میں بھرپور استقبال کیا۔
اس موقع پر محترمہ عظمیٰ گل نے خواتین کے حوالے سے آئندہ سیاسی منصوبہ بندی پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے مرکزی مسلم لیگ پاکستان نے ہمیشہ اہم اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی ان کی فلاح و بہبود کے لئے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
بعد ازاں محترمہ عظمیٰ گل نے ڈپٹی کمشنر چکوال محترمہ قراۃالعین سے ملاقات کی اور ان کی جانب سے خواتین کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔
اس موقع پر عظمیٰ گل کے صاحبزادے احمد گل اور صدر تعلقات عامہ پنڈی ڈویژن شوکت سلفی کے کوآرڈینیٹر محمد اشرف بھی ساتھ موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں