سرال یونین کونسل میں 68لاکھ سے تعمیرات کا آغاز



 وعدوں سے تکمیل تک کا سفر

شکریہ سابق وفاقی وزیر،ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال ملک،میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک


سرال یونین کونسل میں 68لاکھ سے تعمیرات کا آغاز


چکوال (نامہ نگار ) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے یونین کونسل سرال کے لیے 68 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ۔یونین کونسل سرال کے مواضعات میں تعمیرات کے کام کا اغاز ہو چکا ہے سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری سلیم رضا فمکسر،صدر مسلم لیگ (ن) یونین کونسل سرال چوہدری امیر حسین نمبردار،قاضی شاہد محمود کوٹ اقبال،ملک اختر جیٹھل،چوہدری نکیر عباس سرال نے تعمیراتی کام کا دورہ کیا ۔مٹیریل کی کوالٹی کے معیار کو چیک کیا ۔سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری سلیم رضا فمکسر،صدر مسلم لیگ (ن) یونین کونسل سرال چوہدری امیر حسین نمبردار،قاضی شاہد محمود کوٹ اقبال،حاجی عنصر کوٹ اقبال،ملک اختر جیٹھل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔یونین کونسل سرال کی عوام سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔جنہوں نے خصوصی مہربانی کرتے ہوئے یونین کونسل سرال کے دیہاتوں میں فنڈز فراہم کیے ۔اور میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تعمیراتی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.