معروف سرجن ڈاکٹر احسن بٹ کو سروس پر بحال کرتے ہوئے سٹی ہسپتال میں تعینات کر دیا گیا
![]() |
پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب و ممبر صوبائی اسمبلی ملک شہریار اعوان کی کوششوں سے محکمہ صحت حکومت پنجاب نے معروف سرجن ڈاکٹر احسن بٹ کو سروس پر بحال کرتے ہوئے سٹی ہسپتال میں تعینات کر دیا ۔ اس کے ساتھ ہی تین سال بعد سٹی ہسپتال میں آپریشن بحال ہو گئے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈاکٹر احسن بٹ سروس بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے ملک شہریار اعوان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ واضع رہے کہ گزشتہ تین سال سے سٹی ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث مریضوں کو آپریشن کےلئے چکوال اور راولپنڈی جانا پڑتا تھا ۔
کوئی تبصرے نہیں