علامہ نصیر عباس صدیقی نے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی سے "نوسالہ" الشھادۃ العالمیہ (ایم ـ اے) کی ڈگری حاصل کرلی

 


علامہ نصیر عباس صدیقی نے جامعہ رضویہ ضیاء العلوم راولپنڈی سے "نوسالہ" الشھادۃ العالمیہ (ایم ـ اے) کی ڈگری حاصل کرلی


انہوں نے بتایا کہ اللہ رب العزت کا ان گنت احسان کہ اشرف المخلوقات میں تخلیق فرماکر دین متین کی اشاعت و تبلیغ کے لیے منتخب فرمایا۔


• اپنے والدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دین کے حصول کے لیے وقف کیا۔


یونین کونسل منگوال کی نامور شخصیت، مرکزی میلاد کمیٹی کےصدر ، لطیفال کی ہر دل عزیز شخصیت چوہدری فضل حسین کونسلر کے فرزند علامہ نصیر عباس نے گلستان مہر علی جامعہ رضویہ ضیاء العلوم سے ڈگری حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے خاندان کا نام روشن کیا۔


انہوں نے ڈگری کی تکمیل کے موقع پر والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ماں کی دعائیں اور باپ کی محنت میری کامیابی کی وجہ بنیں۔


اپنے اساتذہ کے متعلق فرمایا: میرے اساتذہ میرے دوسرے والدین ہیں، جنہوں نے مجھے زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا، انکی محنت اور رہنمائی کے بغیر میری کامیابی ممکن نہ تھی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.