چکوال کے شمالی علاقے جات میں سردار وجاہت علی خان کا کردار



 ✒️چوہدری عطاء خان مغل

چکوال کے شمالی علاقوں میں سردار وجاہت علی خان ایک نمایاں سیاسی اور سماجی شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ ان کا تعلق آبائی گاؤں دلہہ سے ہے اور وہ معروف بینکار سردار احمد عباس کے چھوٹے بھائی ہیں۔ سردار گھرانے سے وابستگی نے انہیں علاقے میں ایک مضبوط پہچان دی ہے لیکن ان کی ذاتی محنت، عزم اور خدمت کا جذبہ ہی ہے جس نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔


سردار وجاہت علی خان نے 2024 کے انتخابات میں عملی سیاست کا آغاز کیا اور تب سے وہ مسلسل متحرک نظر آتے ہیں۔ وہ یونین کونسل دلہہ، یونین کونسل منگوال، اور یونین کونسل تھنیل کمال میں ایک بااثر شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں آبائی یونین کونسل دلہہ میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔


یونین کونسل منگوال کی ترقی اور فنڈز کے حصول میں ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ وہ ان علاقوں کے مسائل کو سمجھنے اور ان کے حل کے لیے نہ صرف اپنی قیادت بلکہ پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں، ایم این اے میجر طاہر اقبال اور ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان تک مؤثر انداز میں پہنچانے میں پیش پیش رہے ہیں۔


اسی طرح یونین کونسل تھنیل کمال کے موضع گھگھ، پنڈ مغلاں، ہراج اور یونین کونسل دلہہ کے موضع بکھاری خورد اور نارنگ سیداں جیسے دیہات کے مسائل پر ان کی گہری نظر ہے۔ یہ علاقے پانی، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے مسائل سے دوچار ہیں لیکن سردار وجاہت علی خان کی کوششوں سے ان مسائل کے حل میں پیش رفت ہو رہی ہے۔


چکوال کے شمالی علاقوں میں نوجوان قیادت کے طور پر ان کا مقام نہایت اہم ہے۔ عوام کو ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ ان امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت نے ان علاقوں میں ایک نئی روح پھونکی ہے، اور وہ عوامی خدمت کی ایک روشن مثال بن کر ابھرے ہیں۔


سردار وجاہت علی خان کا کردار چکوال کے شمالی علاقوں کی ترقی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اور ان کے اقدامات ان علاقوں کے عوام کے لیے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.