ڈھوک کھرل ڈورے لنک روڈ منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) ڈھوک کھرل ڈورے لنک روڈ منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا۔ اس منصوبہ کےلئے پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان نے 50 لاکھ کے فنڈز فراہم کیے ہیں۔ روڈ پر کام کے آغاز کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں،معززین اہل دیہہ اور نوجوانوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) ڈورے کے سرکردہ رہنما چوہدری مسرت اقبال نے فنڈز کی فراہمی پر چوہدری سلطان حیدر علی خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی تعمیر وترقی کے لیے چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کے خاندان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور چوہدری سلطان حیدر علی خان بھی اپنے حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے حکومت سے فنڈز کے حصول کے لیے اپنی بھرپور توانیاں صرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ چوہدری سلطان حیدر علی خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں تاکہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے۔
کوئی تبصرے نہیں