یو سی مینگن کا دفتر جلد تعمیر ہوگا،ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان

 


پی اے فلک شیر اعوان کا یو سی مینگن کا دورہ ،سابق نائب ناظم جیلانی ایڈوکیٹ نے استقبال کیا


چکوال ( نامہ نگار) ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان نے مینگن یونین کونسل کا دورہ کیا ۔مینگن یونین کونسل دفتر پہنچنے پر سابق نائب ناظم چودری غلام جیلانی منھاس ایڈوکیٹ نے ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر لکھوال سے محمد اسلم چوہان چوہدری عابد حسین ۔ویرو سے عدیل مرزا ۔شبیر چوہان ۔بلے بالا سے غنصفر بیگ۔مینگن سے ملک الفت ۔ہستال سے چودری محمد ثقلین چوہدری ماجد بشیر کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے ۔سابق نائب ناظم چودری غلام جیلانی منھاس ایڈوکیٹ نے ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان سے یونین کونسل کی بلڈنگ کا مطالبہ کیا ۔جس پر ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان نے وعدہ کیا کہ جلد ہی یونین کونسل مینگن کی بلڈنگ کے لیے فنڈ جاری کروا کر افس کی تعمیر شروع کی جائے گی ۔اور موقع پر ضروری کاروائی کے لیے احکامات صادر کیے ۔سابقہ نائب ناظم چودری غلام جیلانی منہاس ایڈوکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ۔انے والے چند دنوں میں یونین کونسل مینگن کے لیے جگہ مختص کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے بعد مینگن یونین کونسل کے دفتر کے لیے تعمیرات کا کام شروع ہو جائے گا ۔اور ہم اہلیان یونین کونسل مینگن ایم پی اے ملک فلک شیر اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اہلیان مینگن یونین کونسل کا دیرانہ مطالبہ کو منظور کر لیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.