پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال نے سالانہ کارکردگی رپورٹ 2024 جاری کر دی

 


ڈھڈیال (خصوصی رپورٹ) 2024 میں 17 ہزار فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ 2 ہزار 300 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ 38 فوڈ پوائنٹس کو اصلاح تک بند کیا گیا جبکہ جرمانوں کی مد میں 43 ملین روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے گئے۔ ملاوٹ اور جعلسازی کرنے پر 8 فوڈ پوائنٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ 10 ہزار لیٹر پانی ملا دودھ تلف کیا گیا جبکہ تقریبا 18 لاکھ لیٹر دودھ چیک کیا گیا۔ تقریبا 33 ہزار کلو گوشت چیک کیا گیا جبکہ 2 ہزار کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے بلا تفریق سخت کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.