پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل کموڈور(ر) ارشد محمود خان کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال سے ملاقات

 


ڈھڈیال (ریاض بٹ) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل کموڈور(ر) ارشد محمود خان نے آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کو ایکس سروس مینوں کو درپیش قانونی اور دیگر اہم مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے ڈی پی او چکوال کو امن عامہ کیلئے ایکس سروس مینوں خصوصا غازیوں کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ لیفٹیننٹ احمد محی الدین نے کموڈور ارشد محمود خان کو آگاہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں چکوال پولیس اپنی کارکردگی اور کلچر میں بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔قبضہ مافیا ، منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔جہاں تک غازیوں اور ایکس سروس مینوں کے پولیس سے متعلقہ معاملات کا تعلق ہے ،چکوال پولیس اور PESS کے مابین ہونے والی میٹنگز کی روشنی میں ایکس سروس مینوں کے معاملات کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ فوری اور درست داد رسی ممکن ہو سکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.