چکوال! باڈی بلڈنگ کے دلچسپ مقابلوں کا میدان سجایا گیا

 


 راجہ زوہیب اعظم نے مسٹر چکوال 2025 کا ٹائیٹل اپنے نام کر کے میدان مار لیا، مبارکبادیں 


 چمپین شپ میں چکوال، تلہ گنگ اضلاع کے بہت سارے بلڈرز نے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا


  چکوال(خصوصی رپورٹ ) نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے چکوال میں باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چکوال اور تلہ گنگ اضلاع کے باڈی بلڈرز نے بڑی تعداد میں حصہ لیا پہلی کیٹگری میں چکوال شہر سے تعلق رکھنے والے راجہ زوہیب اعظم نے مسٹر چکوال 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کیا دوسری پوزیشن تلہ گنگ کے منیب خان اور تیسری پوزیشن شاویز خان نے حاصل کی ۔دوسری اور تیسری کیٹگری کے نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا گیا شائقین نے اس ایونٹ کو بہت سراہا اور پلیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی تاہم باڈی بلڈرز اور شائقین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی سپورٹ ھونی چاھیے تاکہ باڈی بلڈنگ کے کھیل کو بھی فروغ مل سکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.