امیرپورمنگن چوک پر "دی ارقم" سکول کا شاندار افتتاح کر دیا گیا

 


چکوال(رفیق احمد) یونین کونسل بھیں کے ایریا امیرپور منگن چوک پر دی ارقم سکول کا شاندار افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر وحید، دی ارقم سکول چکوال کے ڈائریکٹر چوہدری چوہدری معین اکرم،اسسٹنٹ ایجوکیشن افیسر چوہدری محسن خان،ڈائریکٹر فورسسز سکول چکوال چوھدری اللہ داد خان، ماہرین تعلیم راجہ توقیر، راجہ تیمور اور منیر منہاس، اہم سیاسی شخصیت یونین کونسل بھیں چوھدری غضنفر علی، چوہدری ارشد محمود (چکملوک), ہیڈ ٹیچر چوھدری فخر، معروف سماجی شخصیت ندیم یعقوب فاروقی سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر وحید نے اس بہترین کاوش پر عدنان منہاس (چکملوک) کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہلیان علاقہ بھیں ، موہڑہ شریف، امیرپور منگن، چکملوک، کوٹلے کلیال، صابہ راجگان، پنجائن اور بڈھیال کی عوام کے لیئے بہترین خدمت ہے اور اس ادارہ کے قیام سے اس علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔


ڈائریکٹر دی ارقم سکول چکوال نے بتایا کہ دی ارقم سکول سسٹم کے تحت بچوں کی میعاری تعلیم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم،قران پاک کی تعلیم (ناظرہ و حفظ) اور اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے۔ آخر میں شرکاء کے لیئے کھانے کا بندوست بھی کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.