"چیف پیڑولیم سروسز" مسوال کا افتتاح دیا گیا

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) "چیف پیڑولیم سروسز " مسوال کا افتتاح دیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال اور پارلیمانی سیکرٹری وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان تھے جنہوں نے افتتاحی فیتہ کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر علی خان نے چیف ایگزیکٹو چیف پیڑولیم سروسز چوہدری افتخار احمد اور چوہدری عارف نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ علاقہ کی عوام کو معیاری پیڑولیم مصنوعات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چکوال ایک مثالی علاقہ ہے جس میں سرمایہ کاری کے لیے متعدد ممالک خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال نے چیف پیڑولیم سروسز کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ انتظامیہ اپنا اعلیٰ معیار قائم رکھے گی۔ تقریب میں ملک ارشد گفانوالہ ونہار 1، ریزیڈنٹ ڈائریکٹر آڈٹ چوہدری سجاد مائر ڈھڈیال،تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ چکوال چوھدری صفدر رتہ، سابق چیئرمین چوہدری ظفر الاسلام فرید کسر، سابق وائس چیئرمین جند اعوان چوہدری شبیر لنگاہ، چوھدری امجد نواز لنگاہ، چوھدری تطہیر علی چک بیلی خان، سید طاہر شاہ چک بیلی خان، احسان منہاس ڈھڈیال، چوھدری مسرت اقبال ڈورے، چوھدری محمد عارف نائب ناظم موہڑہ الہو، کاشف نصیر وائس پریزیڈنٹ یوبی ایل، چوہدری حامد مسوال، چوہدری صفدر ہسولہ، چوہدری ظفر اقبال سانگ کلاں، ملک فہد شاہ فہد بھیں، چوہدری یاسر مغل مسوال، مرزا صفدر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یوسی پادشاہان، چوہدری اعجاز جٹ پادشاہان، چوہدری طارق ڈھوک ھسولیاں، راجہ ادریس موہڑہ خورد، راجہ جاوید موہڑہ خورد، حاجی منور موہڑہ خورد، ماسٹر لطیف موہڑہ اعوان، چوہدری شیرخان ڈھوک قادہ، چوہدری جمشید ڈھوک دندی، چوہدری ذوالفقار ڈھوک دندی،چوھدری تیمور سانگ کلاں، چوہدری مشتاق موہڑہ الہو اور چوہدری لیاقت علی بھیں سمیت معززین علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں پہنچنے پر ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر علی خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.