ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن
چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق) ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن، پولیس مقابلہ میں مائننگ ایریاڈنڈوت ایک منشیات فروش گرفتار جبکہ ساتھی بھاگ نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش آزاد خان ولد عبداللہ خان ساکن میانوالی بحد رقبہ ڈنڈوت مائن ایریا کے متعلق چوآسیدن شاہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ وہ منشیات فروشی کررہا ہے جب پولیس پارٹی نے اس پر ریڈ کیا تو اس نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اپنے ساتھیوں سمیت سیدھی فائرنگ شروع کردی پولیس نے بھی حفاظت خوداختیاری میں جوابی ہوائی فائرنگ کی۔منشیات فروش ہمراہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا جسے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوآسیدن شاہ برائے طبی امداد ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔پڑتال ریکارڈ کرنے پر منشیات فروش مسمی آزاد خان ولد عبداللہ خان ساکن میانوالی تھانہ چوآ سیدن شاہ، تھانہ کلرکہار، ضلع خوشاب اور ضلع میانوالی میں متعدد منشیات فروشی، اسلحہ ناجائز اور ایک قتل کے کیس میں بھی ملوث ہے۔منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 03کلو 120 گرام چرس، 1 کلو 120 گرام آئس اور ایک پمپ ایکشن رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے ریڈ میں شامل تمام افسران و ملازمین کو بھرپور شاباش دی ہے اور منشیات فروش کے دیگر دو فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے پہاڑی ایریا کا سرچ آپریشن کرنے کے احکامات بھی صادر کئے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں