چکوال:نجی کمپنی کا عملہ صفائی شہر کو صاف ستھرا بنانے کی بجائے گندگی پھیلانے لگا

 


چکوال:نجی کمپنی کا عملہ صفائی شہر کو صاف ستھرا بنانے کی بجائے گندگی پھیلانے لگا، بھون روڈ اور دیگر علاقوں میں عملہ صفائی روزانہ صبح نالوں اور نالیوں سے گندگی نکال کر سڑک پر رکھ دیتا ہے جس سے سڑکوں پرتعفن پھیلتا ہے اور گاڑیاں رکشے وغیرہ پارکنگ کے بعد واپس جاتے ہیں تو یہی گندگی سڑکوں پر پھیل جاتا ہے اور کئی گھنٹوں بعد گاڑی آ کر مذکورہ گندگی اٹھاتی ہے جس سے کافی دیرتک بدبو پھیلی رہتی ہے ۔دکاندار عملہ صفائی سے گندگی فوری اٹھانے کی بات کریں تو عملہ بدتمیزی پر اترآتا ہے ،متعلقہ حکام نوٹس لیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.