آواز چکوال چوہدری قیصر محمود منگن اور کبڈی پروموٹر غلام عباس جنجوعہ کی ملاقات، کبڈی کے ماضی حال اور مستقبل پر تبادلہ خیال
چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) آج آواز چکوال چوہدری قیصر محمود منگن کی کبڈی پروموٹر غلام عباس جنجوعہ کے ساتھ ملاقات ان کے گھر پر ہوئی جس میں ضلع چکوال کبڈی کے ماضی حال اور مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قیصر محمود منگن کا کہنا تھا کہ "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" میرا اپنا کبڈی گروپ ہے میں اس کا حصہ تھا حصہ ہوں اور حصہ رہوں گا اور بانی "سدا بہار کبڈی گروپ چکوال" محمد گلفراز پاشا کے ساتھ ملکر کبڈی کو پروموٹ کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ضلع چکوال کی کبڈی کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہوں اور میرا مشن ہے کہ چکوال کے جوانوں کو کبڈی کی طرف راغب کیا جائے اس سے ہمارے گراونڈ آباد ہوں گے، ہسپتال ویران ہونگے اور جوانوں کو برائی اور منشیات جیسی موذی لعنت سے چھٹکارا بھی ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چکوال کبڈی میں کچھ ایسے شر پسند عناصر شامل ہو گئے ہیں جو کبڈی کو تباہ کر رہے ہیں ان کا کام ہی جوڑ توڑ کرنا، ادھر کے کھلاڑی ادھر اور ادھر کے کھلاڑی ادھر کرنا اور کبڈی ٹیموں کو خراب کرنا ہے، اسی وجہ سے چکوال میں کبڈی کے مختلف گروپس بن چکے ہیں میری تمام کبڈی گروپس سے التجا ہے کہ وہ سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں، آپس میں اتحاد اور اتفاق پیدا کریں تاکہ ضلع چکوال کی کبڈی کو کامیاب بنایا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کبڈی میچ میں بھی میری اناؤنسمنٹ کی ضرورت ہو گی اس کی کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی اور ضلع چکوال کی تمام کبڈی ٹیموں اور کبڈی گروپس کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور اصل کبڈی کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اسی میں سب کی بھلائی ہے اس موقع پر چوہدری احتشام الحق منگن بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں