چکوال:ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن (ر) ماسٹر حاضر محمد کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا

 


چکوال:ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن (ر) ماسٹر حاضر محمد کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔نمازجنازہ میں،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ، سابق چیئرمین یونین کونسل ہرچار ڈھاب چوہدری ضمیر خان ،انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ ملک محمدا قبال، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر وحید ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ڈاکٹر عارف، ایجوکیشن آفیسر (ر) نغمان مرزا، حاجی نذیر سلطان ، ڈاکٹر امریز جماعتی، سینئر صحافیوں عبدالغفور منہاس، مرتضیٰ انجم ملک، راجہ محمد سجاد،جاوید ملک،مولانامحمد رفیق،راجہ محمد فاروق کے علاوہ ماہرین تعلیم ڈاکٹرز، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات، نے شرکت کی۔مرحوم یونین کونسل ہر چار ڈھاب کے سیکرٹری وسیم حاضر کے والد اور پروفیسر غلام رسول، رب نواز، نور محمد اور عطاءمحمد کے بھائی تھے۔ماسٹر حاضر محمد خوش مزاج، خوش اخلاق اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے ڈپٹی ڈی ای او ہیڈ ماسٹرکی پوسٹ پراپنی خدمات سرانجام دیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.