الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال جمعہ14مارچ کو ایک شام باہمت بچوں کے نام اور آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کے لیے فنڈز ریزنگ تقریب منعقد کرے گی

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال جمعہ14مارچ کو ایک شام باہمت بچوں کے نام اور آرفن کیئر پروگرام کے تحت یتیم بچوں کے لیے فنڈز ریزنگ تقریب منعقد کر رہی ہے، تقریب سنجوک میرج ہال میں بعد نمازعصر منعقد ہوگی۔ یتیم بچوں کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر عبدالشکور،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ احمد محی الدین ،صدر الخدمت فاﺅنڈیشن شمالی پنجاب حاجی رضوان احمدسمیت نامور شخصیات شریک ہونگی۔ صدر الخدمت فاﺅنڈیشن نعمان ظفر ،جنرل سیکرٹری علی مختار اعوان اور انچارج کفالت یتامیٰ پروگرام تسکین سیدنے بتایا کہ کفالت یتامیٰ پروگرام کا آغاز 2012ءمیں کیاگیا اور اس وقت چکوال میں100کے قریب بچے آرفن سپورٹ پروگرام الخدمت فاﺅنڈیشن چکوال کے زیر اہتمام رجسٹرڈ ہیں جن کی کفالت جذبے کے تحت کی جا رہی ہے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت تعلیم کے بندوبست کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کا خیال بھی رکھا جاتاہے اور تمام یتیم بچوں کا سال میں ایک بار مکمل میڈیکل چیک اپ بھی کروایا جاتاہے انہوں نے عوام الناس اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ یتیم بچوں کی کفالت کا ذمہ اٹھائیں اور عطیات الخدمت فاﺅنڈیشن کود یں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.