نوسرباز فراڈئیے نے افطاری تیار کرنے کا جھانسہ دے کر کھرل ٹینٹ سروس ڈورے سے دیگیں اور دیگر سامان لے کر اسے گوجرانوالہ میں فروخت کردیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) نوسرباز فراڈئیے نے افطاری تیار کرنے کا جھانسہ دے کر کھرل ٹینٹ سروس ڈورے سے دیگیں اور دیگر سامان لے کر اسے گوجرانوالہ میں فروخت کردیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ صبح مدثر ولد شبیر مرحوم قوم نائی جس کا آبائی گاؤں سرکال مائر ہے اور چکوال محلہ بھٹیاں میں مقیم ہے کھرل ٹینٹ سروس ڈورے پر آیا اور مالک اختر کھرل سے کہا کہ اس نے جھیک اڈا کے قریب آئل کمپنی میں افطاری تیار کرنی ہے جس کےلیے سامان چائیے اس نے اپنے ہمراہ لائی شہ زور گاڑی پر 26 دیگیں 8 دیگچے اور 8 ٹب لوڈ کیے اور کہا کہ وہ باقی سامان دوسرے چکر میں لے جائے گا۔ کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد جب وہ واپس نہ آیا تو اس کی تلاش شروع کردی گئی جس کے دوران معلوم ہوا کہ اس نے مذکورہ سامان جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جاتی ہے گوجرانوالہ میں فروخت کر دیا ہے اور اب اس کا موبائل فون بھی بند ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوسرباز اس سے قبل بھی علاقہ میں ایسی وارداتیں ڈال چکا ہے تھانہ ڈھڈیال میں اس واردات کی اطلاع دے دی گئی ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کھرل ٹینٹ سروس انتظامیہ کی ایک ٹیم سامان کی واپسی کے لیے گوجرانوالہ روانہ ہو گئی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.