واپڈا کی ڈیٹیکشن ٹیم نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی ،ڈھڈیال کے رہائشی کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا

 


چکوال (کرائم رپورٹر ) واپڈا کی ڈیٹیکشن ٹیم نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈھڈیال کے نذیر احمد نامی رہائشی کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ ڈھڈیال میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق واپڈا کی خصوصی ٹیم نے چیکنگ کے دوران مشتبہ کنکشن کی جانچ کی تو معلوم ہوا کہ نذیر احمد نامی ڈھڈیال کا رہائشی غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کر رہا تھا۔ ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کیے اور واقعے کی اطلاع فوری طور پر تھانہ ڈھڈیال پولیس کو دی گئی۔


پولیس نے ایس ڈی او واپڈا کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے رانا نذیر کے خلاف بجلی چوری کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔


واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری قومی جرم ہے اور اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان واپڈا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا قانونی استعمال کریں اور بجلی چوری کی اطلاع متعلقہ محکمے کو دیں تاکہ قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.