بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ میں افطار ڈنر دیا گیا
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) چیئرمین بن قطب فاؤنڈیشن بشیر ملک، ڈائریکٹر آپریشنز اعجاز علی خان اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر بریگیڈیئر محمد رضوان ٹوانہ کی جانب سے بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ میں ایک افطار ڈنر دیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چکوال ڈاکٹر شہباز احمد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عتیق احمد خان، پبلک ریلیشنز آفیسر چکوال پولیس سب انسپکٹر شہزاد جہانگیر، راشد منہاس،خواجہ عبداللّٰہ (مددگار فاؤنڈیشن) سابق بینکار و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ممتاز حسن خان، صدر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ تحصیل چکوال چوہدری غلام صفدر رتہ، خدمت مرکز چکوال کے عملہ،سٹاف ملہال مغلاں پولیس چوکی اور دیگر سرکردہ شخصیات سمیت معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین بن قطب فاؤنڈیشن بشیر ملک اور سی ای او بریگیڈئیر محمد رضوان ٹوانہ نے افطار ڈنر میں شرکت پر معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں