بجلی کی کڑک سے قصبہ ڈورے میں نصب زونگ ٹاور کو بجلی سپلائی کرنے والے ٹرانسفارمر کا فیوز جل گیا



 ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی ) بجلی کی کڑک سے قصبہ ڈورے میں نصب زونگ ٹاور کو بجلی سپلائی کرنے والے ٹرانسفارمر کا فیوز جل گیا جس کی وجہ سے قصبہ اور ملحقہ ایریا میں زونگ سمیت جاز کی سروس کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ ایک ہفتہ قبل مذکورہ فیوز کے ناکارہ ہونے کی اطلاع کمپنی کے ذمہ داران کو کردی گئی لیکن ابھی تک نیا فیوز لگا کر ٹاور کو بجلی کی بحالی ممکن نہیں ہوسکی۔اس صورتحال کے باعث زونگ کے سگنلز مکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں اور اسی ٹاور پر نصب جاز کا بوسٹر بھی کام نہیں کررہا۔ جس کی وجہ سے اس ٹاور سے منسلک سینکڑوں موبائل فون خاموش ہوچکے ہیں اور زونگ موبی لنک کا موبائل ڈیٹا بھی کام نہیں کررہا جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے زونگ کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.