ڈھڈیال ریلوے گراؤنڈ میں پانچ روز قبل ہونے والی مسلح ڈکیتی کے ملزمان کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال ریلوے گراؤنڈ میں پانچ روز قبل ہونے والی مسلح ڈکیتی کے ملزمان کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ 27 فروری کی شب 8:30 بجے کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے چوہدری سلیم جو اپنے بیٹے کے ہمراہ گھر جارہے تھے کو حمزہ نان شاپ کے روک لیا گیا اور ان پر پسٹل تان کر ساتھ لاکھ کی نقدی، رجسٹر کھاتہ و حساب اور چابیوں والا تھیلا چھین لیا گیا تھا۔ ڈی ایس پی انویسٹیگیشن زراعت بلوچ نے آج جائے واردات کا دورہ کیا اور چوہدری سلیم سے ملاقات کی جس میں اس واردات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کی تفتیش درست سمت میں جارہی ہے اور عنقریب ڈاکوؤں کا سراغ لگا لیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں