پاکستان کے تعلیم یافتہ نوجوان ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، جنرل (ر) عبدالقیوم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے تعلیم یافتہ نوجوان ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور جھوٹی خبروں اور بیرونی مالی معاونت سے تیار کردہ زہریلے اور من گھڑت بیانیوں کو مسترد کرتے ہیں، جو ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کرنے کے لیے بڑی مہارت سے ترتیب دیے جاتے ہیں۔ یہ بات سابق سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم چیف پیٹرن پاکستان یوتھ پارلیمنٹ نے خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے پی وائی پی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں مسٹر عبد الحکیم (چیئرمین پی وائی پی)، مسٹر انعام (NUST کے گولڈ میڈلسٹ) اور مسٹر نصر من اللہ (نوجوان پی ایچ ڈی اسکالر) شامل تھے۔
کوئی تبصرے نہیں