چکوال:منشیات کا ملزم باعزت بری ہو گیا
چکوال:منشیات کا ملزم باعزت بری ہو گیا، راجہ محمد وحید ایڈووکیٹ کے قانونی دلائل پر ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے ملزم کو بری کر دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈوہمن چکوال پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے عبدالرحمن شاہ ساکن دیوالیاں کو گرفتار کیا اور الزام عائد کیا تھا کہ ملزم کے قبضہ سے 1140گرام چرس برآمد ہوئی ہے ۔مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل کی عدالت میں ہوئی جس میں پولیس ملزم پر الزام ثابت نہ کر سکی اور ملزم کے وکیل راجہ محمد وحید ایڈووکیٹ کے بھرپور قانونی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کو باعزت بری کر دیا۔
کوئی تبصرے نہیں