شمالی وزیرستان میں پاک وطن پر جان نثار کرنے والے شہید ندیم عباس کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اس کے آبائی قصبہ امیر پور منگن میں سپردِ خاک کر دیا گیا
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) شمالی وزیرستان میں پاک وطن پر جان نثار کرنے والے شہید ندیم عباس کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ اس کے آبائی قصبہ امیر پور منگن میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں عسکری حکام ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ احمد محی الدین ،جنرل سکٹریری پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کموڈور ارشد ایم خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پاک فوج کے ایک دستہ نے سلامی دی اور شہید کی قبر پر قومی پرچم نصب کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں