چیئرمین فرینڈز آف چکوال اور برمنگھم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری ،سماجی و انسان دوست شخصیت چوہدری اظہر محمود چکرال نے سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین فرینڈز آف چکوال اور برمنگھم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری ،سماجی و انسان دوست شخصیت چوہدری اظہر محمود چکرال نے سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تین سو سے زائد افراد نے شرکت کی۔ جبکہ برمنگھم کی اہم سرکاری شخصیات کو بھی خصوصی طور پر افطار ڈنر میں مدعو کیاگیا۔ جن معروف شخصیات نے افطار ڈنر میں شرکت کی ان میں خالد محمود ایم پی ،ڈپٹی پولیس کمشنر ویسٹ مڈ لینڈ وسیم خان ،قونصلر عامرخان ،قونصلر ثاقب خان، محمد بشارت، محمد ادریس، قونصلر محمد ارشد، چوہدری عارف اقبال آف تھنیل فتوحی، ملک فتح خان لیٹی، چوہدری ذیشان جیلانی آف تھنیل فتوحی،چوہدری جنید رضا آف تھنیل فتوحی۔ملک رضوان ربال، مرزا خالد کوٹ اقبال، محمد رزاق پڑھال، قمر سدوال، خالد محمود تھوہابہادر، سید سبط الحسن گیلانی چوہان، سبط حسین منگن، چوہدری رافع ڈورے، خواجہ مدثرڈھڈیال، چوہدری شمائم،چوہدری شباب علی ڈھڈیال، ڈاکٹر عبدالرحمن ڈھڈیال، ڈاکٹر عامر ،ڈاکٹر ثاقب، ڈاکٹر ذیشان، ممبران پارلیمنٹ ،سیاسی و سماجی شخصیات ، بزنس مین اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں شرکاء نےچوہدری اظہر محمود چکرال کے جذبہ ایمانی کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عارف اقبال ،ملک فتح خان اور دیگر شرکاءنے کہا کہ چیئرمین فرینڈز آف چکوال چوہدری اظہر محمود چکرال روایات کے امین ہیں اور ہر سال پاکستانی کمیونٹی خصوصاً چکوالینز کے مل بیٹھنے کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کرتے ہیں جو کہ لائق تحسین ہے۔ چوہدری اظہر محمود چکرال نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ رمضان المبارک جس کی زندگی میں آجائے وہ مسلمان خوش قسمت انسانوں میں تصور ہوتا ہے۔ اللہ اس ماہ میں مسلمانوں کے رزق میں اضافہ کرتا ہے۔ مسلمانوں کو اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ رحمتیں سمیٹنی چاہئیں۔ قبل ازیں چوہدری اظہر محمود چکرال نے افطار ڈنر میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کا اپنےبہائی چوہدری گل محمد چکرال، صاحبزادوں چوہدری شہر یار چکرال اور چوہدری شہباز چکرال کے ہمراہ استقبال کیا اور ماہ رمضان کے حوالے سے مبارکباد دی۔واضح رہے کہ چوہدری اظہر محمود چکرال گزشتہ کئی سالوں سے برمنگھم میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں افطار ڈنر کا پرتکلف اہتمام کرتے ہیں وہ سماجی سرگرمیوں کے علاوہ خلق خدا کی خدمت میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں