ڈھڈیال پریس کلب (رجسٹرڈ) اور سپیرئیر سکول اینڈ کالج ڈھڈیال کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوگئے



ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ڈھڈیال پریس کلب (رجسٹرڈ) اور سپیرئیر سکول اینڈ کالج ڈھڈیال کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوگئے جس پر سکول انتظامیہ ڈھڈیال پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو ایڈمشن فیس پر 75فیصد، سالانہ اخراجات صفر اور ماہانہ فیس پر 75 فیصد خصوصی رعایت دے گی ۔سکول میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈھڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی اور منیجنگ ڈائریکٹر سپیرئیر سکول وکالج رفاقت علی جعفر نے اس ایم او یو پر دستخط کیے۔ ڈھڈیال پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے ایم او یو سائن کرنے پر منیجنگ ڈائریکٹر رفاقت جعفر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.