دی سپرٹ سکول سسٹم ڈھڈیال کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) دی سپرٹ سکول سسٹم ڈھڈیال کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ، صدر ڈھڈیال پریس کلب ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی، انچارج فوجی فاؤنڈیشن ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری، ماسٹر غلام مصطفیٰ، چیف ایگزیکٹو فلائی ھادی گروپ آف ٹریولز خرم اعوان تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ اس موقع پر دی سپرٹ سکول سسٹم ڈھڈیال کے ایم ڈی رفاقت علی جعفر نے سکول کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ اعلیٰ تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی۔اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ نئی نسل صحیح سمت کی جانب گامزن ہو سکے۔تقریب میں طلبا وطالبات نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیے اور تقاریر کیں۔اس موقع پر ڈھڈیال پریس کلب (رجسٹرڈ) اور سپیرئیر سکول اینڈ کالج ڈھڈیال کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوگئے جس پر سکول انتظامیہ ڈھڈیال پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو ایڈمشن فیس پر 75فیصد، سالانہ اخراجات صفر اور ماہانہ فیس پر 75 فیصد خصوصی رعایت دے گی۔ ڈھڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی اور منیجنگ ڈائریکٹر سپیرئیر سکول وکالج رفاقت علی جعفر نے اس ایم او یو پر دستخط کیے۔آخر میں ہونہار طلبہ و طالبات اور ٹیچرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تمام مہمانان خصوصی کو بھی خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.