گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 چکوال میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات پرنسپل انوار الحق شاہ کی جانب سے ایلیمنٹری ونگ کی شاندار کارکردگی کا اعتراف

 



چکوال: گورنمنٹ ہائی سکول میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات پُروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ مہمانِ خصوصی پرنسپل انوار الحق شاہ نے اپنے خطاب میں طلبہ میں تعلیم سے محبت، اساتذہ کی محنت، اور ادارے کے بہتر مستقبل کے لیے مسلسل کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اسکول انچارج، اساتذہ اور طلبہ کو خراجِ تحسین پیش کیااس موقع پر برانچ سکول کے انچارج نوید احمد احقر نے ادارے کی شاندار تعلیمی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میٹرک امتحانات میں A+ اور A گریڈز کی بہتات رہی، دانش اسکول انٹری ٹیسٹ میں 70 سے زائد طلبہ نے کامیابی حاصل کی، جبکہ پاک ترک اسکول کے ٹیسٹ میں طالبعلم صائم رضا نے پاکستان بھر میں 20ویں پوزیشن حاصل کی۔ایلیمنٹری سیکشن میں پائلٹ کلاسز کا آغاز،جماعت ششم سے میٹرک طرز کی تیاری، اور نئے تعلیمی سال سے اسپوکن انگلش کلاسز کے اجراء کا اعلان بھی کیا گیا۔انچارج برانچ سکول نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اسکول سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت مزید بہتر ہو۔ تقریب کا اختتام دعا اور ادارے کی مزید ترقی کے عزم کے ساتھ ہوا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.